لاہور(مخبر نیوز )نو مئی کو جناح ہاﺅس حملہ اور جلاﺅ گھیراﺅ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں فواد چودھری، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، علی وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاﺅس حملہ اور جلا ﺅگھیراﺅ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات پر سماعت کی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ملزمان نے 9 مئی کو جناح ہاﺅس حملہ، کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے، مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت 9 مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں۔