منوج کمار

منوج کمار نے170ارب کے اثاثے چھوڑے

ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں چل بسے لیکن ان کی میراث آنے والی کئی نسلوں کو مستفید کرتی رہے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منوج کمار کی موت کے وقت ان کے اثاثوں کی کل مالیت 170 کروڑ بھارتی روپے تھی۔وہ ناصرف ایک مشہور فلمی ہیرو تھے بلکہ ایک ہوشیار سرمایہ کار اور بزنس مین بھی تھے۔

ان کے ذرائع آمدن میں ان کی دہائیوں پر محیط کامیاب اداکاری و ہدایت کاری کے کیریئر، کلاسک فلموں کی رائلٹی اور دوبارہ ریلیز ہونے پر ہونے والے باکس آفس بزنس کے علاوہ منافع بخش سرمایہ کاری اور گوسوامی ٹاور بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں