ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکشے کمار نے سیف علی خان کو ان کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
اداکارہ کرینہ کپور نے اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران ماضی کا دلچسپ واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اکشے نے سیف علی خان کو ان سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خطرناک لڑکی ہے۔
کرینہ نے بتایا کہ جب وہ سیف اور اکشے کے ساتھ فلم ٹشن کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو اکشے کو سیف اور ان کی بڑھتی دوستی کھٹکی جس پر انہوں نے سیف کو سائیڈ میں لے جا کر کہا کہ یہ خطرناک لڑکیاں ہیں، یہ ایک خطرناک خاندان ہے تو زرا دھیان سے رہو۔جس پر سیف علی خان نے کہا کہ نہیں، نہیں، میں جانتا ہوں، تم جانتے ہو، میں نے اسے سمجھ لیا ہے۔
اداکارہ ماضی کے وہ دن یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ٹشن کے سیٹ پر ہی ان کی سیف سے باقاعدہ بات شروع ہوئی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔