بیرسٹر گوہر

اعظم سواتی نے دوسرے تناظر میں بات کی، اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(مخبر نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے۔ اعظم سواتی نے دوسرے تناظر میں بات کی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈیل کا کوئی وجود ہے نہ مذاکرات میں کبھی تذکرہ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ہم نے مختصر نکات رکھے تھے کہ اسیران کی رہائی ہو اور کمیشن قائم کیا جائے، اعظم سواتی نے دوسرے تناظر میں بات کی ۔ مذاکرات وہی تھے جو ہم نے شروع کئے مگر بدقسمتی سے آگے نہیں بڑھ سکے ۔ ابھی کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے بعد آنے والی سارے سیاسی جماعتوں کو سرٹیفیکیٹ دیدیئے ہیں ۔ یہ آخری موقع ہے الیکشن کمیشن کو اب سمجھنا چاہیے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے پاس اسٹے ہے تو کمیشن کے بھی تو دو ممبران بھی تو اسٹے پی چل رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں