لاہور(مخبر نیوز )سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہدنے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔
اپنے ایک بیان میں رانا مجاہد نے کہا کہ ہاکی ایشیا کپ کیلئے حکومت اجازت دے گی تو ہی بھارت ٹیمیں روانہ کرینگے، حکو متی این او سی نہ ملا تو پھر ٹیم ایشیا کپ کیلئے ہمسایہ ملک نہیں جائے گی، ایشیا کپ ورلڈکپ کا کوا لیفا ئنگ راﺅنڈ ہے مگر جو حکومت کہے گی وہ ہی کریں گے۔
سیکرٹری پی ایچ ایف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ایشیا کپ کی اہمیت کا بتائیں گے، بات چیت شروع کردی ہے، جرمنی کے بعد عمان کے ساتھ سیریز سے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا، پاکستان جونیئر ٹیم نے ورلڈکپ کھیلنا ہے،جتنے زیادہ میچز ملے گے،اتنا ہی فائدہ ہوگا۔