وزیراعظم

وزیراعظم کے اعلان کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور ( مخبر نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، ریلیف کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 38روپے 34پیسے تھی، گھریلو صارفین کے لئے 7روپے 65پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد اوسط قیمت 31روپے 63پیسے پر پہنچ گئی۔

کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 71روپے 6پیسے تھی، کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ 8روپے 58پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد کمرشل صارفین کے لئے اوسط قیمت 62روپے 47پیسے فی یونٹ ہوگی۔انڈسٹریز کے لئے بجلی کی اوسط قیمت 48روپے 19پیسے تھی، صنعتوں کے لئے فی یونٹ 7روپے 79پیسے کمی کی گئی۔

کمی کے بعد صعنتوں کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 41روپے 51پیسے ہوگی۔زرعی صارفین کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 41روپے 76پیسے تھی، زرعی صارفین کے لئے 7روپے 18پیسے فی یونٹ اوسط کمی گئی، کمی کے بعد زرعی صارفین کی اوسط فی یونٹ قیمت 34روپے 58پیسے ہوگئی۔دیگر صارفین کے لئے 39 روپے 68پیسے فی یونٹ قیمت تھی، 6روپے 99پیسے کمی کے بعد اوسط قیمت 32روپے 69پیسہ فی یونٹ ہوگئی۔

جنرل سروسز کی اوسط قیمت 56روپے 66پیسے فی یونٹ تھی، جنرل سروسز کے لئے 7روپے 18پیسے کمی کے بعد نئی اوسط قیمت 49روپے 48فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔بلک صارفین کے لئے اوسط قیمت 55روپے 5 پیسے فی یونٹ تھی، بلک صارفین کے لئے نئی اوسط قیمت 47روپے 87پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، بلک صارفین کے لئے قیمت میں 7روپے 18پیسے فی یونٹ اوسط کمی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں