پڈاپسٹ (مخبر نیوز)ہنگری کی حکومت نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف گرگے گلیاس نے کہا کہ انکا ملک بین الاقوامی فوجداری عدالت سے دستبردار ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی اور بین الاقوامی قانونی فریم ورک کیمطابق آئی سی سی سے دستبرداری کا طریقہ کار شروع کرے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وارنٹ گرفتاری کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہنگری کا دورہ کر رہے ہیں، ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات کرنے والے ہیں۔