لندن (مخبر نیوز)یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا جھٹکا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ سلز ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تو ہم اپنا نیا جوابی پیکیج سامنے لائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے 26بلین ڈالرز کے ابتدائی پیکیج تیار کر لیا ہے جو امریکی اسٹیل اور المونیم پر اپریل کے مہینے میں ہی لاگو کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ابتدائی پیکیج کے بعد ہم اپنے مفادات کے تحفظ سے کیلئے مذید پیکیج تیار کریں گے۔