فاروق حمید

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کر گئے

لاہور (مخبر نیوز) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کر گئے۔فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔

فاروق حمید نے 1964 میں میلبرن کرکٹ گرانڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں