جنت زبیر

خواب سچ ہوگیا، جنت زبیر کی مدینہ منورہ میں والدین کے ساتھ عید

مدینہ منورہ(مخبر نیوز)اس سال عید اداکارہ جنت زبیر کے لیے میٹھی عید زیادہ خاص ہے کیونکہ انہوں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ میں اپنے خاندان کے ساتھ عید منا ئی۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جنت زبیر نے بتایا تھا کہ ان کی عید ہمیشہ گھر پر خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہوتی ہے۔

لیکن یہ سال مختلف ہوا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار مدینہ، سعودی عرب میں عید منائی۔اب بطور چائلڈ اسٹار بھارتی ٹیلی ویژن پر قدم رکھنے والی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عید الفطر مناتی نظر آرہی ہیں۔

جنت نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا عید مبارک، آج مدینہ میں عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی، میرا دل بھر آیا۔ ایک خواب پورا ہوا، الحمدللہ۔ اللہ ہماری عبادات اور روزے قبول فرمائے، اور ہم سب کو امن، تحفظ اور لامتناہی رحمت سے نوازے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں