اسلام آباد(مخبر نیوز )پی ٹی آئی رہنما اور وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عید کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں بات کروں گا، بس کے نیچے آنے والا نہیں، بس کو باہر بھیجوں گا۔
انھوں نے کہا کہ کسی کو بات کرنی ہے تومیرے منہ پر کرے، جوالزام لگائیں گے جواب دوں گا، ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تواصول بھی وہی چلیں گے۔ پی ٹی آئی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی کے پیغام کا انتظار ہوتا ہے، جیل کے باہر میڈیا ٹاک پرپابندی قانون کے خلاف ہے