شاندانہ گلزار

بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کے دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، شاندانہ گلزار

پشاور(مخبر نیوز )پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں الگ گروپ بنے ہوئے ہیں،صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، اراکین اسمبلی کو وکلا سے لڑایا جارہاہے۔۔عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ عاطف خان اور وزیر اعلی کا بھی گروپ ہے۔ مخالفین اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہوں گے۔

اسٹبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو توڑا تو ان کو پھانسی لگی۔یہ سب پرانے ہتھکنڈے ہیں۔شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ پاکستان کے دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے شاندانہ گلزار کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور نیب سے رپورٹ طلب کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں