اسرائیل

اسرائیل نے طاقت استعمال کی تو قیدی تابوت میں واپس آئیں گے، حماس کا انتباہ

غزہ (مخبر نیوز )حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر تل ابیب نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کی کوشش کی تو انہیں ہلاک کیا جا سکتا ہے۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فلسطینی تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، لیکن صہیونی بمباری ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے جب بھی بزور قوت اپنے قیدیوں کو بازیاب کرانے کی کوشش کی تو انہیں تابوت میں واپس بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں