ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے تعلقات اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں سوناکشی نے بتایا کہ وہ جو بھی کام کرتی ہیں، اس کے لیے وہ اپنے شوہر سے مشورہ ضرور کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ، ہمارا کام ہماری زندگی کا ایک بڑا حصہ ہے، اور ہم گھر میں اس بارے میں بات کرتے ہیں۔ مجھے ان کی رائے پسند آتی ہے اور وہ بھی میری رائے کو پسند کرتے ہیں۔سوناکشی نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی اسکرپٹس اور کام کے متعلق جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ سب سے پہلے ظہیر کو بتاتی ہیں