پشاورہائیکور ٹ

پشاورہائیکور ٹ ،خیبرپختونخوا کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کے کیس میں وفاق وصوبائی حکومت کو نوٹس،جواب طلب

پشاور(مخبر نیوز )خیبرپختونخوا کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

صوبے کی سیکیورٹی صورت حال پر پشاورہائی کورٹ کے جسٹس نعیم انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں ایک بار پھر سیکیورٹی صورتحال خراب ہوئی ہے،روزانہ کی بنیاد پرسیکیورٹی مسائل سامنے آرہے ہیں،لوگ محفوظ نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

جسٹس قاضی جواد احسان اللہ نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جواب جمع کرے گی،کہ ہم اقدامات کررہے ہیں،حکومت اگر یہ کہیں تو پھر اس کیس میں کیا ہوگا،عدالت کا وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں