ممبئی (مخبر نیوز) سینئر پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے کچھ دن قبل اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے اپنے ساتھ برے رویے کا ذکر کیا تھا۔
اب عمران ہاشمی نے اپنی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر جاوید شیخ کے اس انٹرویو پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان بہت عجیب ہے اور مجھے تو جاوید شیخ کے ساتھ ہونے والی اپنی پہلی ملاقات یاد نہیں کیونکہ ان سے ملاقات بہت عرصے پہلے ہوئی تھی تاہم مجھے یہ یاد ہے کہ میرے اور جاوید شیخ کے تعلقات ہمیشہ خوش گوار رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میری عمر 20 سال تھی، ہماری عمر میں بہت فرق ہے اس لیے ہم کبھی دوست نہیں بن سکے لیکن وہ جو کہہ رہے ہیں اس حوالے سے مجھے کچھ یاد نہیں