ڈھاکہ (مخبر نیوز ) بنگلہ دیش کے تجر بہ کار آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے موجودہ بورڈ انتظامیہ سے ناخوشی کا اظہار کیا ہے ۔
چیمپئنز ٹرافی میں سلیکٹرز نے انہیں ان کے بولنگ ایکشن کے سبب نظرانداز کیا تھا، شکیب کا کہنا تھا ملکی بورڈ کو مجھ سے بہتر انداز میں رابطہ کرنا چاہیے تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کیلیے سلیکٹرز انہیں بطور بیٹر اسکواڈ میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے، 37 سالہ شکیب کا بولنگ ایکشن کاونٹی میں مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کی دو جانچ انگلینڈ اور ایک بھارت میں ہوئی تھی۔شکیب نے کہا کہ میں کوئی شکایت نہیں کررہا لیکن اس معاملے میں اگر مجھ سے بہتر انداز میں رابطہ کیا جاتا تو میں زیادہ خوش ہوتا۔