کراچی (مخبر نیوز) اداکارہ اقرا عزیز نے لیجنڈری اداکارہ بابرہ شریف کا لک نقل کر کے اپنی انسپریشن کا اعتراف بھی کرلیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر کے ساتھ انسٹاگرام کا رخ کیا ۔۔اقرا عزیز ان نئی تصاویر میں ڈینم کے ساتھ وائٹ شرٹ ٹک اِن کیے نظر آئیں جبکہ وہ اپنی زلفیں مزید چھوٹی کروائی دکھیں۔
اقرا عزیز کی اس لک کو فینز کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور اب اداکارہ نے یہ بھی بتادیا ہے کہ اس ہیئر اسٹائل کی انسپریشن انہوں نے کہاں سے لی؟انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انکی خود کی تصویر نہیں بلکہ لالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ بابرہ شریف کی تصویر شامل ہے۔
اس تصویر میں بابرہ شریف اپنے چھوٹے بالوں میں نظر آئیں ۔اقرا عزیز کا بابرہ شریف کو یاد رکھنا اور ان سے انسپریشن لیتے ہوئے اپنا ہیئر اسٹائل ان جیسا کرنا فینز کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جارہا ہے