آکلینڈ(مخبر نیوز)پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پوار کر کے فتح نو وکٹوں سے سمیٹ لی۔سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں کرارا جواب دے کر 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔
جمعہ کو کھیلے گئے میچ آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آv,ٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 کے انفراد سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
کیویز کی جانب سے مارک چیپمین نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 17، جیمی نیشم 3، مچل ہے 9 اور کائل جیمیسن بغیر کوئی رن بنائے آv,ٹ ہوئے۔کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے 18 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 31، ایش سودھی نے 10 اور جیکب ڈفی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر حارث رﺅ ف نے 3، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
205رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے آغاز شاندار اور جارحانہ انداز میں کیا، پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔دونوں اوپنرز نے پاور پلے کے 6 اوورز کا بہت ہی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ فائدہ اٹھایا اور پارٹنر شپ قائم کر کے 5.5 اوورز میں سکور 74 تک پہنچا دیا جس کے بعد محمد حارث 20 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آٹ ہو گئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے کے بعد بھی پاکستانی بیٹرز نے ہدف پر نظریں جما کر تیز بیٹنگ جاری رکھی اور 10 اوورز میں سکور 124 تک پہنچا دیا، اس دوران حسن نواز نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان سلمان آغا نے بھی تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی۔دونوں بیٹرز کی تیز بیٹنگ اور پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان نے با آسانی میچ 4 اوورز پہلے ختم کردیا، حسن نواز 44 گیندوں پر105 اور سلمان آغا 51 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔حسن نواز ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے تیز ترین سنچری بنانے والے بیٹر بن گئے ۔دونوں ٹیموں کے مابین پانچ میچز کی سریز میں نیوزی لینڈ کو2-1کی برتری حاصل ہے