ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ کے سینئر پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کی خواہش ہے کہ وہ ابراہیم علی خان کے ساتھ کی گئی فلم نادانیاں کے بعد اب کوئی ڈراونی تھرلر فلم کریں۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یہ دیکھنے کےلئے متجسس رہی ہیں کہ تھرلر ڈراونی فلم کیسی نظر آئے گی، شاید مکمل طور پر ڈراونی نہ ہو لیکن میں نے اب تک جو فلمیں کی ہیں ان سے ذرا زیادہ گہرا ہو۔ انکا کہنا تھا میرے لیے ایسی فلم ایکسپلور کرنا دلچسپ ہوگا، میں ڈرامائی اور جذباتی سین کرنا چاہتی ہوں