مرغی

پولٹری فیڈ کے نرخ برقرار، چکن کی قیمت کم ہونے کے امکانات ختم

فیصل آباد (مخبر نیوز)چکن کی قیمت کم ہونے کے امکانات ختم ہوگئے، فیڈ کمیٹی نے پولٹری فیڈ کی قیمت کم نہ کیں،فیڈ کمیٹی نے فیڈ کی قیمت کم کرنے کا برائلر فارمز کامطالبہ مستر دکردیا۔پولٹری فیڈ کے اجزا کی قیمتوں میں کمی کے بعد فیڈ کی قیمت کم نہ ہوسکی، فیڈ کمیٹی نے فیڈ کی پرانی قیمت ہی برقرار رکھی۔

سویابین کی قیمت 260روپے کلو سے کم ہوکر 230روپے ہوگئی، مکئی کی قیمت 3500 روپے من سے کم ہو کر 3100روپے من ہوگئی، برائلر فارمرز نے فیڈ کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والی اشیا ئکی قیمتوں میں کمی کے بعد پولٹری فیڈ کی قیمت بھی کم کی جائے۔ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک نے فیڈ کی قیمت کم کرنے کا برائلرز فارمرز کامطالبہ مسترد کرتے ہوئے فیڈ کی پرانی قیمت برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں