فیصل آباد (مخبر نیوز)قومی بچت کی مختلف سکیموں کے منافع میں ردوبدل کردیاگیاہے۔ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کے اضافہ کے بعد13.58فیصدسے بڑھا کر13.68فیصدکردی گئی، ڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح ایک بیسسز پوائنٹ کے اضافہ کے بعد12.14فیصد سے بڑھا کر12.15فیصدہوگئی ہے۔پنشنرزبینیفٹس اکاﺅنٹس پرمنافع کی شرح میں 10بیسز پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعدان اکاﺅنٹس پرمنافع کی شرح13.58فیصد سے بڑھ کر13.68فیصدہوگئی ہے۔
سیونگز اکاﺅنٹس پرمنافع کی شرح میں 100بیسز پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے اوراب ان اکاﺅنٹس پرمنافع کی شرح 11.50فیصدسے کم ہوکر10.50فیصدہوگئی۔
شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 15 بیسزپوائنٹس کے اضافہ کے بعد10.81فیصدسے بڑھ کر10.96فیصد ہوگئی ہے،سارواسلامی سیونگز اکاﺅنٹس اورساروا سیونگز اکاﺅنٹس پرمنافع کی شرح 70بیسز پوائنٹس کے اضافہ کے بعد9.74فیصدسے بڑھ کر10.44فیصد جبکہ شہداءفیملی ویلفئیر اکاﺅنٹس پرمنافع کی شرح 10بیسز پوائنٹس کے اضافہ کے بعد13.58فیصد سے بڑھ کر13.68فیصدکردی گئی ہے