نیشنل ٹی ٹونٹی کپ

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں حیرت انگیز واقعہ، بولر کے گیند کرانے سے قبل ہی بلے باز آﺅٹ

فیصل آباد(مخبر نیوز )پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا پہلا عجیب وغریب آﺅٹ ہوا جس میں بیٹر بولر کے گیند کرانے سے قبل ہی آﺅٹ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق کستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ دنوں ایک بیٹر اتنے حیران کن طریقے سے آﺅٹ ہوا کہ جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا، بیٹر نہ کیچ آٹ ہوا، نہ ہی بولڈ اور نہ اسٹمپ۔

بولر کے گیند پھینکنے سے قبل ہی اس کو آﺅٹ قرار دے دیا گیا اور یہ واقعہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیصل آباد میں لاہور ریجن وائٹس اور لاڑکانہ ریجن کے درمیان میچ میں ہوا ۔ہم میچ کے نتیجے سے زیادہ شور لاڑکانہ کے بیٹر بلال ارشاد کے انوکھے طریقے سے آﺅٹ ہونے پر ہوا۔ بلال ارشاد کریز پر موجود اور مقابل بالر کامران افضل کی گیند کو کھیلنے کے لیے مکمل تیار تھے۔ تاہم اس سے قبل کہ کامران افضل بال کراتے، لاہور کے وکٹ کیپر محمد اخلاق نے بلال کے آﺅٹ ہونے کی اپیل کر دی۔

اپیل ہوتے ہی فیلڈ امپائر نے تھرڈ امپائر کو اشارہ کیا اور جب ویڈیو دیکھی گئی تو پتہ چلا کہ شاٹ کھیلنے کی تیاری کرتے ہوئے بلے باز کا بیٹ اسٹمپ سے ٹکرا گیا تھا اور بیلز نیچے گری تو قانون کے مطابق وکٹ کیپر نے آﺅٹ کی اپیل کی اور یوں بلال کو ہٹ وکٹ قرار دے دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں