مودی

بھارتی کسان ایک بار پھر مودی کی پالیسیوں کے خلاف باہر نکل آئے ،دہلی بارڈر کے قریب احتجاجی مظاہرہ

دہلی(مخبر نیوز )بھارتی کسان ایک بار پھر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف باہر نکل آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسانوں نے دہلی بارڈر کے قریب حکومتی پالیسیوں کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پولیس نے کسانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے متعدد کسان گرفتار کر لیے، بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ہائی وے کے قریب سے 200 کسانوں کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں