چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی، بھارتی بورڈ کا فاتح سکواڈ کے لیے کروڑوں روپے کی انعامی رقم کا اعلان

ممبئی (مخبر نیوز ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے والی بھارتی ٹیم کیلئے کرکٹ بور ڈ نے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کیلئے 58 کروڑ بھارتی روپے ( پاکستانی روپوں میں 1 ارب 88 کروڑ 21 لاکھ سے زائد) انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کی جائے گی۔

انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ تھا، انعام کا مقصد کھلاڑیوں سمیت سپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ انکی محنت کو تسلیم جاسکے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں