عامر خان

عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار منظر عام پر ایک ساتھ نظر آئے

ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ سٹار اداکار عامر خان اپنی نئی نویلی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ہمراہ پہلی بار منظر عام پر ایک ساتھ نظر آئے۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور گوری سپراٹ کو ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر دیکھا گیا۔ ویڈیو میں گوری سپراٹ سادہ مگر اسٹائلش لباس میں، سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے نظر آئیں۔

انہوں نے میڈیا سے بچنے کی کوشش کی، تاہم پاپارازی نے انہیں کیمرے میں قید کر لیا۔عامر خان نے 13 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران تصدیق کی تھی کہ وہ اور گوری سپراٹ گزشتہ 18 ماہ سے رومانوی تعلق میں ہیں اور اب انہوں نے اس رشتے کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں