ویٹی کن سٹی(مخبر نیوز)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی تنازعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔ویٹیکن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس نے اسپتال سے نیا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں عالمی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اٹلی کے اخبار کو لکھے گئے خط میں ذمے دارانہ صحافت پر بھی زور دیا اور کہا ہے کہ صحافی کے الفاظ صرف الفاظ نہیں ہوتے بلکہ وہ حقائق ہوتے ہیں جو انسانی ماحول کو بناتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ذہنوں، الفاظ اور زمین کو فتنے فساد سے پاک کرنا ہے، جنگ صرف تباہی برپا کرتی ہے ہمیں تنازعات کا حل پیش کرنا ہے۔مذہبی پیشوا نے کہا ہے کہ بیماری کے ان لمحات کے دوران عالمی جنگ زیادہ غیر معقول لگ رہی ہے۔88 سالہ پوپ اٹلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہو رہے ہیں