جمائما خان

غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں، جمائما خان

لندن(مخبر نیوز )جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ غزہ پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنے والے مناظر خوفناک ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹا اسٹوری میں یونیسف کی پوسٹ ری شیئر کی ہے۔

ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یونیسف کی پوسٹ کے مطابق یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں افراد اب تک غزہ میں مارے جا چکے ہیں جن میں 130 سے زائد صرف بچے شامل ہیں۔یونیسف کی پوسٹ کے مطابق غزہ پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنے والی رپورٹس اور مناظر خوف ناک ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں