ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین معاہدہ، امریکا نے کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم کرنے پر غور شروع کردیا

واشنگٹن (مخبر نیوز)امریکا نے یوکرین جنگ بندی ڈیل کے نتیجے میں کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم کرنے پرغور شروع کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے روس کی جانب سے 2014 میں یوکرین سے چھینے گئے علاقے کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ امریکا غورکررہا ہے ۔

کریمیا کو روس کا حصہ بنانےکے لیے اقوام متحدہ میں یہ مطالبہ کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ بندی معاہدے سے متعلق زیادہ تر امورپر اتفاق کرلیاگیا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ بندی پرکئی امور حل طلب بھی ہیں اور اس حوالے سے روس کے صدرپیوٹن سے ٹیلی فون پربات کامنتظر ہوں۔ امریکی ڈرائیور نے گرم کافی گرنے پر کمپنی کے خلاف مقدمے میں ہرجانے کی 5کروڑ امریکی ڈالر کی رقم جیت لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے دکان سے گرما گرم کافی خریدی جو اس کے جسم پر گرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی گرنے کی وجہ سے شہری کو تھرڈ ڈگری برن کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر ڈرائیور نے کافی فروش کمپنی پر مقدمہ دائر کیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے کافی کمپنی کو متاثرہ شہری کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا اوریوں ڈرائیور نے 5کروڑ امریکی ڈالر یعنی تقریبا 14 ارب روپے سے زائد کی رقم جیت لی

اپنا تبصرہ بھیجیں