پی سی بی

چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبر من گھڑت ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے،پی سی بی

لاہور(مخبر نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔جاری بیان کے مطاقب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا ہے۔

پی سی بی ترجمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمیں 6 ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے اورگیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا جب کہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی کے دوران 869کروڑ روپے( 85 ملین ڈالر )کا نقصان ہوا جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں