کراچی (مخبر نیوز) معروف اداکارہ سعدیہ امام لائیو شو کے دوران اپنے والدین کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں۔سعدیہ امام نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مرحوم والدین کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ میرا خیال ہے کہ جب کوئی کہتا ہے کہ اس کے والدین اس سے مطمئن تھے تو یہ ایک گہرے اطمینان کا احساس ہوتا ہے کیونکہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میرے والدین مجھ سے اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے بعد دنیا سے رخصت ہوئے۔انہوں نے روتے ہوئے مزید بتایا کہ میری والدہ کا میری شادی سے 12 دن پہلے انتقال ہو گیا تھا لیکن وہ مجھ سے خوش تھیں