اسلام آباد (مخبر نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی اصلی سٹیک ہولڈر ہیں اگر وہ اجلاس میں نہیں آتے تو مٹی پا والی بات ہو گی۔
بابر اعوان نے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو عوام میں نکلتے ہیں مگر پارلمینٹ میں موجود نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز کو بلانا چاہیے تھا کمیٹی میں نہیں بیٹھ سکتے تو ال پارٹیز کانفرنس بلا لینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنے لوگ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں یہی اصلی مسئلہ ہیں، حکومت میں بیٹھے تمام لوگ جگت باز ہیں جگت مار کے توجہ حاصل کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتا