کراچی (مخبر نیوز) معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے ماضی کی اداکارہ زرنش خان کو معاف کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔حال ہی میں دین کی خاطر اسکرین سے دوری اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے علیزے شاہ سے سوشل میڈیا کے ذریعہ رابطہ کیا، انہیں پیغام بھیج کر اپنے ماضی کے تبصرے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی، تاہم علیزے شاہ نے انہیں معاف کرنے انکار کر دیا۔
صرف یہی نہیں علیزے شاہ نے زرنش خان کا معافی نامہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں بھی شیئر کیا اور ساتھ انہیں کھری کھری بھی سنا دی۔
انہوں نے زرنش خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پہلے ان کے پیغام کے جواب میں اور پھر مختلف انسٹا اسٹوریز شیئر کیں اور لکھا کہ معافی سے اس نقصان کا ازالہ نہیں ہو گا جو آپ نے پہنچایا، میں آپ کو معاف نہیں کروں گی۔زرنش خان اور علیزے شاہ کا یہ جھگڑا سوشل میڈیا کی زینت بنا تو صارفین کے درمیان نئی بحث جھڑ گئی