ممبئی (مخبر نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی صحت یابی پر سائرہ بانو نے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے ایک وضاحتی بھی بیان جاری کیا ہے۔
سائرہ بانو نے کہا کہ انہیں اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ نہ کہا جائے کیونکہ دونوں کی ابھی باضابطہ طلاق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا، میں یہ بھی واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہم ابھی بھی قانونی طور پر میاں بیوی ہیں، صرف الگ رہ رہے ہیں کیونکہ میں پچھلے کچھ برسوں سے صحت کے مسائل سے دوچار تھی اور میں نہیں چاہتی تھی کہ ان پر مزید دبا ﺅپڑے۔ براہ کرم مجھے ان کی سابقہ اہلیہ نہ کہا جائے۔خیال رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو نے گزشتہ سال 29 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا