ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے حالیہ کلین شیوروپ نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اداکار نے حال ہی میں اپنی انتہائی متوقع ایکشن تھرلر فلم سکندر کی شوٹنگ مکمل کی، اور اس کے بعد انہوں نے اپنی داڑھی منڈوائی۔
اس تبدیلی نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔جیسے ہی سلمان خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں، مداحوں کے ملے جلے جذبات سامنے آئے۔ کچھ اپنے بچپن کے ہیرو کو بوڑھا ہوتے دیکھ کر دکھی ہو گئے، جبکہ کچھ نے ان کی نئی شکل کی تعریف بھی کی۔
ایک صارف نے لکھا، ہمارے بچپن کے ہیرو کو بوڑھا ہوتا دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ تاہم، ایک پرستار نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، میگاسٹار بھائی جان کل بھی ہینڈسم تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے