غزہ

غزہ ، رمضان المبارک میں اسرائیلی ظلم جاری، مسجد اقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ

مقبوضہ بیت المقدس(مخبر نیوز ) قابض اسرائیلی فوج نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا اور فجر کی نماز کے لیے جمع فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام، مسجد اقصی کے صحن میں گھس کر نمازیوں کو ہراساں کیا۔

قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، تاکہ وہ رمضان میں مسجد اقصی میں عبادت نہ کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں