ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ پر ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور نے فوٹو گرافرز کو وارننگ دے دی۔عالیہ بھٹ 15 مارچ کو 32 سال کی ہو جائیں گی لیکن اس سال انہوں نے اپنی سالگرہ پہلے ہی ممبئی میں میڈیا کے ساتھ منا لی۔
اداکارہ کی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ان کے ہمراہ رنبیر کپور کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سالگرہ کی تقریب کے دوران عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے میڈیا کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن بھی رکھا۔اس سیشن کے دوران رنبیر کپور نے فوٹو گرافرز کو وارننگ دی کہ ہماری اجازت کے بغیر رہا کی تصاویر نہ بنائیں۔
عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم کسی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر رہے لیکن اگر بار بار درخواست کرنے پر بھی کوئی ہماری بات نہیں سن رہا ہے تو ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں بچتا