نیشنل ٹی ٹوئنٹی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے سے روکدیا

لاہور(مخبر نیوز ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقو ی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سے منع کردیا گیا ہے اور چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ترجمان کے مطابق چیئرمین نے تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی احکامات جاری کیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں