امیتابھ

کون بنے گا کروڑپتی، امیتابھ کی کرسی پر اب کون بیٹھے گا؟

ممبئی (مخبر نیوز) بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے مشہورِ زمانہ شو کون بنیگ ا کروڑپتی کی میزبانی کے حوالے سے چند سپر اسٹارز کے نام گردش کرنے لگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے مشہور ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی سے دستبردار ہو جائیں گے۔ اب ان کی جگہ نیا ہوسٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے اور اس کیلئے شاہ رخ خان، ایشوریا رائے بچن اور مہندر سنگھ دھونی کو ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حالیہ ایک سروے میں شاہ رخ خان کو امیتابھ بچن کے جانشین کے طور پر سب سے اوپر قرار دیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کے علاوہ ایشوریا رائے بچن اور مہندر سنگھ دھونی بھی مضبوط امیدواروں کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں