سلمان خان

سلمان خان سخت سیکیورٹی میں عامر خان سے ملنے پہنچ گئے

ممبئی (مخبر نیوز) بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان 14 مارچ کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 60ویں سالگرہ سے قبل ملنے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان سخت سیکیورٹی میں اپنی گاڑی میں عامر کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہو رہے ہیں، اس موقع پر انکے ساتھ ایک پولیس وین اور 2 کاریں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے بالی ووڈ کے دونوں خانز کی ملاقات پر دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں