ممبئی (مخبر نیوز) دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالی وڈ کی سب سے پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں، ان کی سوشل میڈیا پر رومانوی پوسٹس اکثر مداحوں کو دیوانہ بنا دیتی ہیں۔اب حال ہی میں دیپیکا پادوکون نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مزاحیہ میم پوسٹ کی، جس میں ایک کبوتر اِدھر ادھر گھومتا دکھائی دے رہا ہے، میم کے کیپشن میں لکھا تھا کہ جب میرا شوہر کسی سے فون پر بات کر رہا ہوتا ہے۔