صحت کارڈ

خیبرپختونخوا حکومت کا اوور سیز پاکستانیوں کو صحت کارڈ دینے کا فیصلہ

پشاور (مخبر نیوز )خیبرپختونخوا حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیےصحت کارڈ پر کام شروع کر دیا ۔محکمہ صحت کے مطابق حکومت نے اوورسیز ایمپلائمنٹ فاﺅنڈیشن سے اوور سیز پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔پہلے مرحلے میں خلیجی ممالک میں اوور سیز پاکستانی صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی حادثےکی صورت میں متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کی جائے گی۔ بیرونِ ملک علاج کے اخراجات کے پیسے حکومت ادا کرے گی جبکہ اخراجات کی ادائیگی صحت کارڈ میں بیماری کے لیے مختص پیسوں کےحساب سے ہو گی۔

مشیرِ صحت خیبر پختون خوا احتشام علی کا کہنا ہے کہ بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسے بھجوانے والوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم ہو گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتشام علی نے کہا کہ بیرونِ ملک علاج کے اخراجات کے بلز حکومت کے پاس جمع کرانے ہوں گے۔ مشیرِ صحت کے پی نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ میں بیماریوں کے لیے مختص شدہ رقم ہی ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا پہلا صوبہ ہو گا جو اوورسیز پاکستانیوں کو یہ سہولت دے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں