اشنا شاہ

اشنا شاہ نے بیوٹی فلرز کروانے کا خوفناک تجربہ شیئر کردیا

کراچی (مخبر نیوز) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بیوٹی فلرز کروانے کا خوفناک تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اشنا شاہ نے بتایا کہ مجھے انسومنیا ہے جس کی وجہ سے میری آنکھوں کے گرد حلقے پڑے ہوئے ہیں تو مجھے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ فلرز لگوانے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے پہلی بار جب فلرز لگوائے ان سے میرا چہرہ بہتر ہو گیا اور وہ فلرز دو تین مہینے تک رہے لیکن اس کے بعد میں ایک سیلون گئی وہاں موجود بیوٹیشن نے مجھ سے کہا کہ فلرز تو میں بھی لگا دیتی ہوں تو میں نے اس سے فلرز لگوا لیے اور اس کے بعد میری آنکھیں بہت بری طرح سوج گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ آنکھیں سوجنے کے بعد مجھے فلرز نکلوانے پڑے اور میری آنکھوں کے گرد اب نشانات پڑ گئے ہیں جو کبھی دوبارہ ٹھیک نہیں ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس خوفناک تجربے کے بعد میں کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈرتی ہوں اور میں کبھی کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری نہیں کرواوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں