فیصل قریشی

فیصل قریشی کا رجب بٹ کے فہد مصطفی سے متعلق بیان پر ردعمل

کراچی (مخبر نیوز) معروف اداکار فصیل قریشی کا ٹک ٹاکر رجب بٹ کے فہد مصطفی سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آ گیا۔حال ہی میں ا پنے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا بہت بے رحم ہو چکا ہے اور یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر یہی صورتِ حال ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ آج کی نوجوان نسل زیادہ سمجھدار اور با اخلاق ہے، وہ جانتے ہیں کہ بڑوں کا احترام کیسے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری ایک صحیح سمت میں جا رہی ہے، اگر کسی نے ماضی میں کچھ کہا بھی تھا تو وہ کسی خاص شخص کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں کہا گیا ہو گا، یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جس نے بھی وہ بات کہی تھی اس کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی میرے لیے ایک چھوٹے بھائی کی طرح ہے اور میں اسے بہت اچھی طرح جانتا ہوں، ماضی میں ہمارے بھی اپنے سینئرز کے ساتھ کچھ اختلافات رہے، لیکن میں نے کبھی ان کے خلاف بے ادبی یا بدتمیزی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں