شاہ رخ خان

آئیفا ایوارڈز میں شاہ رخ خان کے ہیروں کے ہار نے سب کی توجہ سمیٹ لی

ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے آئیفا ایوارڈز 2025 کے فیشن اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔شاہ رخ خان نے جے پور میں منعقد ہونے والے گرینڈ آئیفا ایوارڈز 2025 میں شرکت کی۔ جہاں وہ ہمیشہ کی طرح سب کی توجہ سمیٹنے میں ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگئے۔

کنگ خان ایوارڈ شو کے لیے پہنچے جہاں ان کے گلے میں موجود ہیروں کے ہار نمایاں تھا جو ان کے اس فیشن اسٹائلنگ کو چار چاند لگا رہا تھا۔سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں مداحوں کو بادشاہ کا یہ شاہانہ انداز بےحد پسند آیا ایک صارف نے شاہ رخ کے اسٹائل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا جے پور میں چاند نکل آیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں