ممبئی (مخبر نیوز) بھارتی ٹیلیویژن کی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے بلآخر اپنی پہلی شادی سے پیدا ہونے والی بیٹی کو چھوڑ کر جانے سے متعلق افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے اپنی پہلی شادی سے پیدا ہونے والی بیٹی کو چھوڑ کر جانے کا جواب دیتے ہوئے کہا اس افواہ سے انکی ذہنی صحت پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ میں ایک ماں پر اتنا بڑا الزام عائد کرنے کا سوچوں گی بھی نہیں کہ اس نے اپنی بیٹی کو چھوڑ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے جب میں امید سے تھی۔انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ لوگ اس قسم کی باتیں کیوں کرتے ہیں جس میں کوئی سچائی ہی نہ ہو۔
میرا بیٹا ایک پریمیچور بچہ ہے اس کی پیدائش پر ہمیں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل انکے شوہر شعیب ابراہیم نے ان افواہوں پر کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ خبر بالکل غلط ہے، اس جھوٹی افواہ کو پھیلانے کا مقصد بھی غیر واضح ہے اس کی وجہ سے میری بیوی کی ذہنی صحت متاثر ہوئی