جویریہ سعود

انگریزی بولنا فخر نہیں، اردو ہماری قومی اور مادری زبان ہے، جویریہ سعود

کراچی (مخبر نیوز) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے انگریزی بولنے سے متعلق سوال کرنے والے کو کھری کھری سنا دیں۔ ایک ٹی وی شو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران ایک کالر نے سرفراز احمد سے ان کی کمزور انگریزی سے متعلق سوال کیا جس پر پروگرام کی میزبان جویریہ سعود نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کیونکہ پاکستانی ہے اور میں بھی بہت گھبرا جاتی ہوں، ہماری قومی اور مادری زبان اردو ہے اس لیے انگریزی سے پہلے ہمیں اردو ٹھیک طریقے سے بولنا سیکھنا چاہیے جبکہ ہم تو اردو بھی غلط بولتے ہیں۔

جویریہ سعود نے کہا کہ انگریزی بولنا کوئی فخر کی بات نہیں ہے، آپ اسپین، پیرس، اٹلی، چین، جاپان، ترکیہ سمیت کہیں بھی جائیں تو وہاں کے لوگوں کو انگریزی بولنے والے پر غصہ آتا ہے اور وہ اصرار کرتے ہیں کہ ہماری زبان میں بات کرو۔

میزبان نے کہا کہ ہمیں اپنی چیزوں اور اپنی زبان پر فخر کرنا چاہیے، ہمارا مسئلہ یہی ہے کہ ہم دوسروں کی چال چلتے ہوئے اپنی چال بھی بھول جاتے ہیں۔جویریہ سعود نے سوال کو فضول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان فضولیات میں پڑھنے سے بہتر ہے کہ اپنے ہیروز کو آگے بڑھانے کیلئے اور زیادہ حوصلہ دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں