عامرخان

ساﺅتھ فلمیں بالی ووڈ کے مقابلے میں کامیاب کیوں؟ عامرخان نے جواب دیدیا

ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے ساﺅتھ فلموں کی کامیابی اور بالی ووڈ موویز کی ناکامی کی بڑی وجہ بتادی۔ ایک پروگرام کے دوران جاوید اختر نے جب عامر خان سے استفسار کیا کہ ساوتھ کی فلمیں سنیما میں کامیاب ہورہی ہیں جبکہ بالی ووڈ فلمیں کافی اسٹرگل کرتی ہیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ صرف اس لیے اسٹرگل کررہی ہے کیونکہ وہ اپنی جڑوں کو بھول گئی ہے جبکہ ساوتھ فلمیں عوام کو بھرپور تفریح فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ بالی ووڈ فلم ساز اب ایک خاص طبقے کو مدنظر رکھ رہے ہیں، اسی وجہ سے انہیں باکس آفس پر مشکلات کا سامنا ہے۔

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نے یہ بھی کہا کہ ساوتھ سنیما کی کامیابی کی ایک وجہ ان کی کہانیاں ہیں، جو مضبوط جذبات کو اجاگر کرتی ہیں جبکہ بالی ووڈ کے فلم ساز یہ پہلو بھول چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں