خیبرپختون خوا حکومت

خیبرپختون خوا حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ

پشاور(مخبر نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج (منگل ) کو طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزرا، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں