ہائیکورٹ

ہائیکورٹ میں11 ڈویژن بنچز سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کریں گے

لاہور(مخبر نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں آج ( سوموار) سے 11 ڈویژن بینچزسول اور فوجداری اپیلوں جبکہ 33 سنگل بینچزحکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت کیسوں کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل بینچ پر قسم کے کیسوں پر سماعت کرے گا، جسٹس عابد عزیز اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل بینچ ٹیکس اپیلوں ، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل بینچ بینکنگ اور کمرشل ، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نیب اور کریمنل ، جسٹس فیصل زمان اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل بینچ سول ، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل بینچ کمرشل ،جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس وقار حیدر اعوان سول اپیلوں

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل بینچ قتل کیسوں میں سزائوں کے خلاف ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا ء باجوہ پر مشتمل بینچ فوجداری اور نارکوٹکس ، جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس راجہ غضنفر علی خان پر مشتمل بینچ فوجداری جبکہ جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس حسن نواز مخدوم پر مشتمل بینچ بینکنگ اور کمرشل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں